روانڈا سے چائے، کافی برآمد کرنے کی وسیع گنجائش، وفاقی چیمبر

روانڈا سے چائے، کافی برآمد کرنے کی وسیع گنجائش، وفاقی چیمبر

دونوں ملکوں میں بی ٹو بی روابط کو مضبوط بنانے کی ضرورت ، عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد(اے پی پی)روانڈا کے وزیر تجارت و صنعت پروڈنس سیباہیزی نے وفاقی چیمبر کا دورہ کیا ۔اس موقع پر دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ، اقتصادی تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے کہا کہ روانڈا اور پاکستان کے درمیان تجارت کی موجودہ صورتحال صلاحیتوں سے کم ہے، تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع امکانات سے مشترکہ طور پر فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے، دونوں ممالک میں زرعی مصنوعات، ٹیکسٹائل، دواسازی، آئی ٹی، سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی وسیع گنجائش ہے۔ انہوں ننے کہا کہ پاکستان سالانہ 3 ارب ڈالر کے قریب چائے درآمد کرتا ہے ، روانڈا سے پاکستان کو چائے اور کافی برآمد کرنے کی وسیع گنجائش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں کاروباری وفود کے تبادلوں، مشترکہ نمائشوں اور بی ٹو بی روابط کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں