لوگ مجھے منفی کردار میں دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں:حارث وحید
کراچی (آئی این پی )نوجوان حارث وحید نے منفی کرداروں میں زیادہ مقبول ہونے کی وجہ بتا تے ہوئے کہا کہ لوگ مجھے منفی کردار میں دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ ڈراموں میں منفی کردار ادا کرنے کے فائدے بھی ہیں اور نقصانات بھی ہیں۔ حارث وحید نے کہا مجھے اپنے منفی کرداروں کی وجہ سے بہت مقبولیت بھی ملی تو اس کی وجہ یہ ہے کہ میں ان کرداروں کو ادا کرتے ہوئے خود کو پوری طرح ان میں ڈھال لیتا ہوں،اچھا اداکار پانی کی طرح بہت نازک ہوتا ہے ۔