شادی اور کامیابی کے درمیان کوئی تعلق نہیں:عائشہ عمر
لاہور (آئی این پی) اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ شادی اور کامیابی کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا میں سمجھتی ہوں ابھی شادی کا وقت نہیں آیا ۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ زندگی میں جو بھی کام کیا اس میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، چاہتی ہوں جو کام بھی کروں اس میں اپنی اول پوزیشن برقرار رکھوں۔ شادی کے بارے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس رشتے سے خوف زدہ نہیں تاہم جب انہیں یہ احساس ہو جائے گا یا وہ اتنی قابل ہو جائیں گی کہ دونوں کے درمیان توازن رکھ سکیں گی تو شادی بھی کر لیں گی۔ شادی اور کامیابی کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے ۔