سونے کی قیمت میں یکمشت 35500 روپے کی تاریخی کمی

سونے کی قیمت میں یکمشت 35500 روپے کی تاریخی کمی

تولہ سونا 5 لاکھ 37 ہزار 362 ،دس گرام 4 لاکھ 60 ہزار 701 کا ہوگیا

کراچی(بزنس ڈیسک)مقامی صرافہ مارکیٹ میں گزشتہ 2 روز میں بڑے اضافے کے بعد جمعہ کو سونے کی قیمت میں یکمشت 35 ہزار روپے سے زائد کی تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادھرانٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کوڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 355 ڈالر کی نمایاں کمی سے 5150 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا یکمشت 35 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی سے 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 30 ہزار 435 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت 21200 روپے کے تاریخی اضافے سے 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 106 روپے کی تاریخی کمی سے 12 ہزار کی سطح سے گر کر 11 ہزار 69 روپے ہوگئی۔دوسرجانب اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر3پیسے کی کمی سے 279.77 روپے پر بند ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں