کئی ڈرامے عورت کے کمزور کردار کی وجہ سے نہیں کئے :حنا آفریدی

 کئی ڈرامے عورت کے کمزور کردار  کی وجہ سے نہیں کئے :حنا آفریدی

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ حنا آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

حنا آفریدی نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے جب ڈرامہ سیریل ‘راجہ رانی’ کی پیشکش ہوئی تو اس وقت مجھے اور بھی دو تین مشہور ڈراموں کی پیشکش ہوئی تھی جن میں ‘اقتدار’، ‘بہروپیا’ اور ایک اور ڈرامہ شامل ہے ،ایک ڈرامے میں لڑکی کے کردار میں بہادری دیکھ کر فوراََ ڈرامہ سیریل ‘راجہ رانی’ کا انتخاب کر لیا اور باقی ڈراموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں