علیزے شاہ نے شازیہ منظور کا بیان غیر مخلص قرار دیدیا
کراچی (آئی این پی)اداکارہ علیزے شاہ نے سینئر گلوکارہ شازیہ منظور کے بیان کو غیر مخلص قرار دیتے ہوئے سختی سے رد کر دیا۔حال ہی میں شازیہ منظور نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران جب یہ دعویٰ کیا کہ میں نے فیشن شو کے دوران علیزے شاہ کو جان بوجھ کر دھکا نہیں دیا تاہم علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر اس کے جواب میں ایک پیغام شیئر کیا ہے ۔
علیزے شاہ نے لکھا کہ صرف اس لیے خلوص کی توقع رکھنا کہ سامنے والا سینئر ہے ، ایسا ہی ہے جیسے دیوار پر سر مارنا۔انہوں نے کہا کہ محض سینئر ہونا اس بات کی گارنٹی نہیں کہ کوئی شخص سچائی، سمجھداری اور وقار کا مظاہرہ بھی کرے ، انہوں نے شازیہ منظور سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں امید کرتی ہوں کہ آپ ماڈلز اور اداکاروں کو بار بار گرانے کے بجائے اپنے کام، موسیقی اور ٹیلنٹ کی وجہ سے وائرل ہوں۔