حسین وقت بچوں کا حق ،عشرت فاطمہ کا شہزاد کے گانے پر ردعمل
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے بھی گلوکار شہزاد رائے کے تعلیم کے عالمی دن کے حوالے سے ریلیز کیے گئے نئے گانے کی تعریف کر دی۔
عشرت فاطمہ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ تعلیم کے عالمی دن کے حوالے سے گلوکار کا نیا نغمہ ایسے موضوع کی طرف توجہ دلاتا ہے جس نے بچوں کا بچپن ختم کر دیا ہے اور معصومیت ان کے ذہنوں سے نکال دی گئی ہے ۔انہوں نے لکھا کہ سوا 2 سال کی عمر میں میرے بیٹے کا سکول میں داخلہ ہوا تو میں اسے ڈائپر لگا کر سکول بھیجتی تھی، نیوز کاسٹر نے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ خدارا یہ حسین وقت بچوں کا حق ہے ، انہیں جینے دیں اور انہیں مقابلے کی دوڑ میں ڈالنے کے بجائے ڈگریوں کے حصول کیلئے نہیں بلکہ فہم کیلئے تعلیم حاصل کرنے دیں۔