کائنات کے ابتدا ئی مراحل کی نئی معلومات جاری ہو گئیں

 کائنات کے ابتدا ئی مراحل کی نئی معلومات جاری ہو گئیں

لاہور(نیٹ نیوز)جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ استعمال کرنے والے محققین نے ایک گلیکسی کا سراغ لگایا ہے جو کائنات کی موجودگی کے ابتدائی مراحل سے متعلق نئی معلومات فراہم کر رہا ہے ۔

ماہرین فلکیات کی جانب سے جاری کی گئیں نئی معلومات ایک روشن گلیکسی کے بارے میں ہے جس کو ایم او ایم-زیڈ14 (MoM-z14) کا نام دیا گیا ہے ، ٹیم کے مطابق یہ گلیکسی بگ بینگ کے 280 ملین سال بعد موجود تھا۔یہ عرصہ طویل عرصہ لگتا ہے لیکن کائنات کی تقریباً 13.8 ارب سال سے موجودگی کے تناظر میں دیکھا جائے تو ماہرین فلکیات نے بگ بینگ کی پیدائش سے پائے جانے والے قریب ترین شواہد ہیں ۔اوپن جرنل آف ایسٹرفزکس میں شائد تحقیق کے سربراہ میسی چیوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے روحان نائیدو نے بتایا کہ ویب کے ساتھ ہم وہ کچھ دیکھنے کے قابل ہوئے ہیں جو انسان اس سے قبل نہیں کر پایا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں