امریکا،ملزم کا اپنی ہی وانٹڈ پوسٹر پر پولیس کو جواب
نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکہ میں ایک شخص نے اس وقت سوشل میڈیا پر سب کو حیران کر دیا جب اس نے پولیس کی جانب سے جاری کی گئی اپنی ہی وانٹڈ پوسٹر پر فیس بک پر تبصرے کرنا شروع کر دئیے ۔
رِچ لینڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے انتھونی ایکرز کو تلاش کرنے کیلئے فیس بک پر پوسٹ شیئر کی۔ جیسے ہی انتھونی ایکرز کو معلوم ہوا اس نے اسی پوسٹ کے کمنٹس میں پولیس کو جواب دے دیا۔ اس نے لکھا کہ ‘ذرا پرسکون ہو جائیں، میں خود ہی گرفتاری دینے آ رہا ہوں۔کئی دفعہ ایس اکرنے کے بعد انتھونی ایکرز پولیس سٹیشن پہنچ گیا مگر اس سے پہلے اس نے پولیس سٹیشن کے دروازے پر ایک سیلفی پوسٹ کی جس کے ساتھ لکھا کہ ‘اپنی ملاقات کے لیے حاضر ہوں، جانِ من۔ انتھونی نے بتایا کہ وہ امریکن نیوی کے سابق اہلکار تھے اور نشے کی وجہ سے انہیں آٹھ سال قید کی سزا ہوئی تھی جسے عدالت کی جانب سے اصلاحی پروگرام میں بدل دیا تھا۔