ایپ سٹورز میں فحش تصاویر بنانیوالی پوشیدہ ایپس کا انکشاف

ایپ سٹورز میں فحش تصاویر بنانیوالی پوشیدہ ایپس کا انکشاف

لاہور(نیٹ نیوز)ٹیک ٹرانسپیرنسی پراجیکٹ جوکہ واچ ڈاگ تنظیم کیمپین فار اکاؤنٹیبلٹی سے وابستہ ہے ، اس کی ایک تحقیق کے مطابق درجنوں یسی موبائل ایپس آن لائن دستیاب ہیں جو صارف کی اپ لوڈ کردہ تصاویر سے مکمل یا جزوی طور پر بغیر کپڑوں کی تصاویر اور ویڈیوز تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گوگل پلے سٹور پر ایسی کم از کم 55 اور ایپل کے ایپ سٹور پر 47 ایپس کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ ایپس مجموعی طور پر دنیا بھر میں 705 ملین سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کی جا چکی ہیں۔ صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کے پیش نظر ان ایپس کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ۔رپورٹ کے مطابق، ان میں سے بیشتر ایپس بنیادی فیچر کے طور پر تصاویر کو عریاں دکھانے کی سہولت مفت فراہم کرتی ہیں، جبکہ کچھ ایپس اس سے آگے جا کر افراد کی مشابہت کو فحش مناظر میں پیش بھی کر سکتی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں