وارداتیں:شہری لاکھوں روپے ، فونز، قیمتی اشیاسے محروم

وارداتیں:شہری لاکھوں روپے ، فونز، قیمتی اشیاسے محروم

ڈاکوئوں کے ہاتھوں لٹنے والوں میں عظیم، عرفان، خرم، معظم اور عتیق شامل نواب ٹائون ، شادمان سے گاڑیاں، گلشن اقبال ،لاری اڈا سے موٹرسائیکل چوری

لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت قیمتی اشیا لوٹ لی گئیں۔ غازی أٓباد میں عظیم سے 2لاکھ 65ہزار روپے ، موبائل فون ،دیگر سامان،ستوکتلہ میں عرفان سے 2 لاکھ45ہزار نقدی اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں خرم سے 2لاکھ 30ہزار  نقدی اور موبائل فون، ملت پارک میں معظم سے 2لاکھ20ہزار اور موبائل فون، باغبانپورہ میں عتیق سے 2لاکھ نقدی ، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔نواب ٹائون اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ گلشن اقبال ،لاری اڈا اور لوئرمال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں