گجومتہ :موٹرسائیکل سوار نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی
زخمی فیصل ہسپتال منتقل، گردن پر 14ٹانکے لگے ، حالت خطرے سے باہر ڈی آئی جی آپریشنز کا نوٹس،غیرقانونی پتنگ بازی کیخلاف سخت کریک ڈائون کا حکم
لاہور (کرائم رپورٹر )کاہنہ کے علاقے گجومتہ فیروز پور روڈ پر موٹر سائیکل سوار نوجوان فیصل منظور گلے پرکٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیاجسے ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کردیا۔زخمی فیصل منظور کو گردن پر 14 ٹانکے لگائے گئے ہیں۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ، تاہم علاج معالجہ جاری ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز کامران فیصل نے ڈور پھرنے سے نوجوان کے زخمی ہونے کا نوٹس لے لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے پتنگ بازی کیخلاف سخت کریک ڈائون کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی پتنگ بازی کیخلاف زیرو ٹالرنس ہے ۔