تھانہ ایئرپورٹ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں،2گرفتار

 تھانہ ایئرپورٹ پولیس کی منشیات  فروشوں کیخلاف کارروائیاں،2گرفتار

پینسرہ (نمائندہ دنیا )تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران دو کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔

سب انسپکٹر مزمل عباس نے ملزم محمد ندیم ولد محمد سلیم، سکنہ بسم اللہ چوک باؤ والا کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 1410 گرام چرس برآمد ہوئی۔دوسری کارروائی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر مظہر اقبال نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد عرف لاہوری کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 1160 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں