دنیا بھارت میں اقلیتوں کیخلاف نفرت کی صورتحال کا نوٹس لے ،بلاول

دنیا بھارت میں اقلیتوں کیخلاف نفرت کی صورتحال کا نوٹس لے ،بلاول

کراچی (دنیا نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بین المذاہب ہم آہنگی کے عالمی ہفتہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھارت میں اقلیتوں کیخلاف نفرت کی صورتحال کا نوٹس لے ۔

 بھارت میں اسلاموفوبیا اور مذہبی اقلیتوں کے خلاف ریاستی سرپرستی میں فروغ پاتی نفرت تیزی سے بڑھ رہی ہے ، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا عدم برداشت، نفرت اور تقسیم کے اس دور میں مذاہب کے درمیان باہمی احترام کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے جبکہ مذاہب کے درمیان ہم آہنگی انسانیت کی وہ زبان ہے جو زخموں پر مرہم رکھتی ہے ، مذہبی ہم آہنگی لوگوں میں اعتماد کو فروغ دیتی اور معاشروں کو مضبوط بناتی ہے ۔ ہمیں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور اختلافات کے حل کے لیے مکالمے کو فروغ دینا ہوگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں