سلمان خان اور نینتھارا پہلی بار سکرین شیئر کرینگے
ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان اور ساتھ انڈین فلم انڈسٹری کی اداکارہ نینتھارا پہلی بار سکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کیلئے تیار ہیں۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور نینتھارا آنے والی بھرپور ایکشن ڈرامہ فلم میں سکرین شیئر کریں گے ۔ فلم کا نام ابھی طے نہیں ہوا تاہم اس کی ہدایت کاری نیشنل ایوارڈ یافتہ فلمساز وامشی پیڈی پلی کریں گے اور اسے دل راجو پروڈیوس کریں گے۔ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے ایکس اکاؤنٹ پر ان تفصیلات کی تصدیق کی جس نے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔ سلمان خان دل راجو اور وامشی پیڈی پلی کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں تاکہ فلم کو عید 2027پر ریلیز کرنا ممکن ہو سکے ۔فلم کو ایک بہترین کمرشل انٹرٹینر قرار دیا جا رہا ہے جس میں ایکشن کے ساتھ ساتھ جذباتی گہرائی بھی شامل ہوگی۔