شوبز میں جتنا وقت ہو گیا ، ایوارڈ ملنا چاہیے :عینی طاہرہ
لاہور(این این آئی)اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ نے کہاہے کہ مجھے شوبز کی دنیا میں جتنا وقت ہو گیا ہے اس لحاظ سے مجھے پرائیڈ آف پرفارمنس ملنا چاہیے لیکن میں نے کبھی اس کی تمنا کی اور نہ اس کے لئے سفارش کرانے کا سوچا ہے۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوبز میں بہت سے اداکارائیں ایسی ہیں جنہیں جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں اور ان کے کریڈٹ پر ایسا کوئی کام بھی نہیں لیکن وہ یہ ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں ۔ اسے دیکھتے ہوئے یہی کہا جا سکتا ہے کہ یا تو ایوارڈ میرٹ پر یا سفارش پر ملتا ہے ۔میں ایسی خواہش نہیں رکھتی کہ میں سفارش کراؤں اور مجھے ایوارڈ دیا جائے بلکہ میں چاہتی ہوں میرے پرستار مجھے اسی طرح سراہتے رہیں یہی میرے لئے ایوارڈ ہے۔