دہشتگرد حملے بھارتی منصوبہ بند سازش ہے : پلوشہ خان

 دہشتگرد حملے بھارتی منصوبہ بند  سازش ہے : پلوشہ خان

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگرد حملہ بھارت کی منصوبہ بند سازش ہے ، سازش کے پیچھے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ہاتھ ہے ۔

 اسلام آباد سے بیان جاری میں پلوشہ خان نے کہا کہ نریندر مودی کا نام ایپسٹین فائلز میں آنا اس کے مشکوک عالمی کردار کا ثبوت ہے ، اسرائیل کے دورے کے دوران مودی کا رقص کرنا خطے میں بہنے والے خون پر جشن کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایپسٹین فائلز میں نام آنے والا شخص اگر اسرائیل میں ناچتا ہے تو اس کی سوچ عیاں ہوجاتی ہے ، ایسے شخص سے خطے میں امن کی توقع نہیں کی جا سکتی۔پلوشہ خان نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی سازش ناکام بنا دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں