جھوٹے بیانیے کے بعد اب ’’ آنکھ کارڈ‘‘ کھیلا جا رہا:عظمیٰ

جھوٹے بیانیے کے بعد اب ’’ آنکھ کارڈ‘‘ کھیلا جا رہا:عظمیٰ

ہر ضلع میں سہولیات فراہم ،کے پی حکومت کی رٹ پشاور تک محدود

 لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی قیادت میں حکومت پنجاب ہر ضلع، تحصیل اور یونین کونسل تک عوامی سہولیات پہنچا رہی ہے ، جبکہ خیبر پختونخوا کی حکومت کی رٹ صرف پشاور تک محدود ہے ،مردان، چترال اور کرم کے علاقوں میں تو حکومت کی موجودگی بہت دور کی بات ہے ،عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جھوٹے بیانیے اور پروپیگنڈے کی ناکامی کے بعد اب ’’ آنکھ کارڈ‘‘ کھیلا جا رہا ہے ، حالانکہ ایک آنکھ 6/9 اور دوسری 6/6 ہے ، بانی پی ٹی آئی کو گھڑی اور اس کی سوئیاں بھی دکھائی دے رہی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں