مریم نوازاور نوازشریف کی مال روڈ مری آمد لوگ دیکھ کر پرجوش ،نعرے بازی کی
مری(نمائندہ دنیا)وزیر اعلیٰ مریم نواز اپنے والد سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ گزشتہ روز مری کے مال روڈ پہنچ گئیں،ان کی آمد پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،وزیراعلیٰ کے صاحبزادے جنیدصفدر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
سیاحوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے لیگی قیادت کو مال روڈ پر دیکھ کر پرجوش نعرے بازی کی ۔ مریم نواز اور نواز شریف نے گاڑی میں کھڑے ہو کر ہاتھ ہلا کر عوام کے نعروں کا جواب دیا۔ نواز شریف 40 برس قبل راجہ برادر شاپ پر اکثر آتے تھے ،گزشتہ روز وہ دکان پر رکے اور گاڑی سے اترکر ان کے بارے معلومات لیتے رہے ،اس موقع پر انہوں نے لیگی کارکنوں ، سیاحوں اور بچوں سے ملاقات کی۔