کامیاب سفارتکاری‘ دنیا کی نظریں پاکستان پر :یوسف رضا

  کامیاب سفارتکاری‘ دنیا کی نظریں پاکستان پر  :یوسف رضا

خطے میں کشیدگی کے خاتمے ، امن کے فروغ کیلئے مؤثر سفارتی کاوشیں لائق تحسین ہیں سیاحت کا معاشی ترقی میں کلیدی کردار ، چیئرمین سینیٹ ،ٹورازم ڈائیلاگ سے خطاب

 اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان ٹریول مارٹ 2026 کے سلسلے میں منعقدہ نیشنل ٹورازم ڈائیلاگ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب اور متحرک سفارت کاری کے باعث آج دنیا بھر کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں ،پاکستان نے عالمی برادری میں اپنا مقام مزید مستحکم کیا ،پاکستان نے عالمی امور میں ذمہ دار اور مثبت کردار ادا کیا ہے ، جس کی نمایاں مثال خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کے فروغ کے لئے مؤثر سفارتی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ اس اہم مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیاحت پاکستان کی معاشی ترقی، عالمی تشخص کے فروغ اور قومی ہم آہنگی کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے تقریب میں شریک حکومتی نمائندوں، بین الاقوامی سیاحتی اداروں، سفارت کاروں، سرمایہ کاروں اور نجی شعبے کے نمائندگان پر مشتمل معزز اجتماع کو سراہا اور وزیراعظم کے قومی رابطہ کار برائے سیاحت سردار یاسر الیاس کی کاوشوں کو سراہا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں