آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل پر یران انتہائی ناقص کارکردگی دکھا رہا ہے، ٹرمپ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل کے معاملے میں انتہائی ناقص کارکردگی دکھا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر نئے بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز سے تیل کی روانی کو مناسب طریقے سے یقینی نہیں بنا رہا، جسے بعض لوگ غیر ذمہ دارانہ رویہ بھی قرار دے سکتے ہیں۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ یہ صورت حال اس معاہدے کے مطابق نہیں جس پر فریقین کے درمیان اتفاق ہوا تھا، موجودہ صورتحال قابلِ قبول نہیں ہے اور اس پر فوری توجہ دی جانی چاہیے۔
ایک اور پیغام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ٹینکرز سے فیس لے رہا ہے، اگر ایران ایسا کر رہا ہے تو اب روک دے۔