آئین پر مکمل عملدرآمد سے ہی جمہوریت قائم رہ سکتی ،زرداری

  آئین پر مکمل عملدرآمد سے ہی جمہوریت قائم رہ سکتی ،زرداری

1973 کا آئین قومی وحدت، بنیادی حقوق اور جمہوری استحکام کا سنگ میل ،بلاول آئین کی پاسداری قومی ترقی کیلئے ناگزیر:سپیکر ، چیئرمین سینیٹ کایوم دستو ر پر پیغام

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،نامہ نگار، اپنے رپورٹر سے ) یومِ دستور کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ 1973کا آئین پاکستان کی جمہوری شناخت، وفاقی توازن اور شہری حقوق کی ضمانت ہے ۔ انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی قیادت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ متفقہ آئینی نظام کی بنیاد انہی کی سیاسی بصیرت اور جرات مندانہ جدوجہد سے رکھی گئی۔

صدر نے زور دیا کہ آئین صرف قانونی دستاویز نہیں بلکہ روزمرہ حکمرانی اور اداروں کے کام کرنے کا رہنما اصول ہے جس پر مکمل عملدرآمد سے ہی جمہوریت اور انصاف قائم رہ سکتے ہیں۔پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 1973 کا آئین قومی وحدت، بنیادی حقوق اور جمہوری استحکام کا سنگ میل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین کا نفاذ ملک کو مضبوط وفاق اور شفاف، عوام دوست حکومت فراہم کرتا ہے ۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آئین اداروں کی تقسیم، شفاف احتساب اور عوامی نمائندگی کو یقینی بناتا ہے ، سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ آئین کی پاسداری قومی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں