ایران ،امریکا کشیدگی :پاکستان سے خلیجی ممالک کی 45پروازیں منسوخ

ایران ،امریکا کشیدگی :پاکستان سے  خلیجی ممالک کی 45پروازیں منسوخ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایران ،امریکا کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر درہم برہم،پاکستان کے ائیر پورٹس سے خلیجی ممالک جانے اور آنیوالی 45 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایران امریکا مذاکرات میں بدلتے حالات کے باعث گزشتہ روز بھی پاکستان سے خلیجی ممالک کی کئی پروازیں منسوخ ہوئیں۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دوبئی، ابو ظہبی، شارجہ ،بحرین اور کویت جانے اور آنے والی 9 پروازیں ، اسلام آباد ائیرپورٹ سے 12 پروازیں ، کراچی ائیرپورٹ سے 18 پروازیں ،پشاور ائیرپورٹ سے 6 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں جس کے باعث مسافروں کو شدید ذہنی کوفت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات جانے اور آنے والے مسافروں میں اچانک کمی ہوگئی ہے ،مسافروں کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہو نے پر پروازیں منسوخ ہوئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں