پاک روس رابطہ، شہباز شریف کا دورہ ماسکو ازسر نو ترتیب دینے پر غور

پاک روس رابطہ، شہباز شریف کا  دورہ ماسکو ازسر نو ترتیب دینے پر غور

اسلام آباد (وقائع نگار)پاکستان اور روس کے درمیان اعلیٰ سطح سفارتی رابطہ ہوا ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امن کے امور زیر بحث آئے ۔

وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون اور عالمی امن و سلامتی کے لیے کثیرالجہتی فورمز پر اشتراک عمل پر تبادلہ خیال کیا۔سرگئی لاوروف نے ایران اور امریکا کے درمیان مکالمے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے سفارتکاری اور مکالمے کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ روس کو جلد از جلد باہمی سہولت کے مطابق ازسرنو ترتیب دینے پر بھی غور کیا گیا، جبکہ روسی وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی گئی۔دونوں ممالک نے باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں