پی ٹی آئی قومی مفاد پر حکومت کیساتھ کھڑی ہے :بیرسٹر گوہر

 پی ٹی آئی قومی مفاد پر حکومت کیساتھ کھڑی ہے :بیرسٹر گوہر

ملک کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر قومی اتحاد کی ضرورت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ترقی صرف اسی وقت ممکن ہے جب سب مل کر آگے بڑھیں:میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج پاکستان کو اللہ نے ایک اور موقع دیا ہے اور عمران خان کا بھی یہی پیغام ہے کہ جب بھی پاکستان کی بات ہو تو سب ریاست اور ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر قومی اتحاد کی ضرورت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ تحریک انصاف ملک، ریاستی اداروں اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

۔ مئی 2025 میں پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دے کر دنیا کو یہ پیغام دیا کہ متحد قوم کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔موجودہ حالات میں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر اس کے دشمن ناخوش ہو سکتے ہیں تاہم ترقی صرف اسی وقت ممکن ہے جب سب مل کر آگے بڑھیں۔انہوں نے بتایا کہ لاہور میں اسیران کی فیملیز سے ملاقات ہوئی، نورین نیازی سے بھی ملاقات ہوئی، عمران خان و بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی طبی حالت کے پیش نظر ان کی جلد رہائی کیلئے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں