معرکۂ حق قومی وقار، اتحاد اور ثابت قدم ایمان کی علامت ،وجیہہ قمر
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وزیرِ مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے کہا کہ معرکۂ حق کی پہلی یادگاری تقریب قوم کو اپنے بہادر محافظوں اور عوام کی جرات، قربانی اور غیر متزلزل عزم کی یاد دلاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق قومی وقار، اتحاد اور ثابت قدم ایمان کی علامت ہے جبکہ وطن کی عزت اور سلامتی کے لیے دی جانے والی قربانیاں ہمیشہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔