معرکہ حق نے پورے ملک کے حوصلے بلند کیے ، اورنگزیب کھچی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے یوم معرکہ حق پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق ہماری قومی تاریخ میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔
ہماری قوم اور ہماری افواج کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں اور اس یکجہتی نے پورے ملک کے حوصلے بلند کیے ہیں۔ معرکہ حق کے دوران قوم اور فوج کے درمیان قائم ہونے والا رشتہ برقرار رہے گا۔