زرمبادلہ ذخائر میں 4 کروڑ 32 لاکھ ڈالر اضافہ

 زرمبادلہ ذخائر میں 4 کروڑ  32 لاکھ ڈالر اضافہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیرونی ادائیگیوں اور ڈپازٹس کے اووررول ہونے کے بعد8 مئی تک ملکی زرمبادلہ ذخائر مجموعی طور پر 4 کروڑ 32 لاکھ ڈالر بڑھ گئے۔

سٹیٹ بینک کے ذخائر 1 کروڑ 67 لاکھ ڈالر اضافے سے 15 ارب 86 کروڑ 74 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی بڑھنے لگے ہیں، 8 مئی کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں 2 کروڑ 65 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 46 کروڑ 93 لاکھ ڈالر ہوگئے ،8 مئی تک ملکی زرمبادلہ مجموعی ذخائر 4 کروڑ 32 لاکھ ڈالر اضافے سے 21 ارب 33 کروڑ 67 لاکھ ڈالر رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں