خیبرپختونخوا کابینہ کے 5نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا
حلف اٹھانیوالوں میں شفیع جان، نذیر عباسی، شکیل احمد، عارف احمد ،طارق شامل گورنر نے حلف لیا، عدنان قادری ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے حلف نہ اٹھا سکے
پشاور (اے پی پی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پانچ نئے صوبائی وزرا سے ان کے عہدوں کا حلف لے لیا۔گورنر ہا ئوس پشاور میں حلف برداری کی تقریب کے دوران نئے صوبائی وزرا شفیع جان، شکیل احمد، طارق محمود، نذیر عباسی اور عارف احمد زئی نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔تقریب میں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، صوبائی حکومت کے اعلٰی حکام، سیاسی شخصیات اور دیگر نے شرکت کی۔ نامزد وزیر عدنان قادری ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے حلف نہ اٹھا سکے ۔