باسکٹ بال کی عالمی تنظیم فیبا کے وفد کا دورہ پاکستان مکمل
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)باسکٹ بال کی عالمی تنظیم فیبا کے اعلی سطح کے وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہوگیا۔
فیبا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایشیا ہیگوپ خاجیریان کی قیادت میں وفد نے وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل محی الدین وانی، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) منصور افتخار، سیکرٹری خالد بشیر، امتیاز رفیع بٹ، وج ظہور سمیت پاکستان اولمپک ایسوسی کی قیادت سے ملاقاتیں کی جس میں پاکستان میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ اور ترقی کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ہیگوپ خاجیریان کا کہنا تھا کہ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کو مزید مضبوط اور بااختیار بنانا فیبا کی حکمتِ عملی کا اہم ستون ہے ۔