ہنی ٹریپ: 2 خواجہ سرا اور 4 پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

ہنی ٹریپ: 2 خواجہ سرا اور 4 پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

قصور کے شہری کو خواجہ سرائوں نے فلیٹ پر بلایا،تشدد کر کے 40ہزار چھین لئے خواجہ سرائوں کے ساتھیوں وقاص، سلیمان ، عمیر اور عرفان نے بھی رقم ہتھیالی

لاہور(کرائم رپورٹر )کوٹ لکھپت میں ہنی ٹریپ کی واردات، پولیس اہلکار بھی ملوث نکلے ، ڈی آئی جی کے حکم پر مقدمہ درج کر کے 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں دو خواجہ سرا ئوں نے قصور کے شہری کو ٹریپ کر کے اپنے فلیٹ پر بلایا اور ساتھیوں کیساتھ ملکر تشدد کر کے اس سے 40 ہزار روپے چھین لئے اور واش روم میں بند کردیا،کچھ دیر بعد فلیٹ پر 4 پولیس اہلکار آئے تو خواجہ سراؤں نے شہری کو انکے حوالے کردیا ۔پولیس اہلکاروں نے شہری سے ڈرا دھمکا کر شناختی کارڈ کی کاپی اور 11ہزار روپے وصول کئے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کوٹ لکھپت پولیس کو فوری کارروائی کا حکم دیا ،جس پر پولیس نے خواجہ سراؤں اور 4 کانسٹیبلز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ کانسٹیبلز وقاص، سلیمان ، عمیر اور عرفان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں