بلاول اور آصفہ بھٹو انتخابی مہم کے لئے گلگت بلتستان جائینگے
اسلام آباد (سہیل خان)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری انتخابی مہم کے لئے گلگت بلتستان جائیں گے۔۔۔
اس سلسلے میں مجموعی طور پر 8انتخابی جلسے ہوں گے ، چیئرمین پیپلز پارٹی شگر میں 31 مئی ،خپلو یکم جون ،سکردو دو جون اور دیامر میں تین جون کو خطاب کریں گے ،آصفہ بھٹو اور بلاول بھٹو ہنزہ تین جون اورغذر میں چار جون کو جلسوں سے خطاب کریں گے ۔آصفہ بھٹو نگر چار جون اور بلاول گلگت میں پانچ جون کو خطاب کریں گے۔