قومی اسمبلی 17 ارب ، سینیٹ کیلئے 9 ارب سے زائد مختص
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی بجٹ میں قومی اسمبلی کے لیے 17 ارب 46 لاکھ ، سینیٹ کے لیے 9 ارب 67 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔
ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات کے لیے 5 ارب 35 کروڑ روپے ، سپیکر، ڈپٹی سپیکر کی تنخواہوں اور مراعات کے لیے 39 کروڑ 34 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔اپوزیشن لیڈر، سیکرٹریٹ تنخواہوں ،مراعات کے لیے 8 کروڑ 34 لاکھ روپے ، قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کی تنخواہوں، مراعات کے لیے 1 ارب 68 کروڑ 91 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔اس کے علاوہ سینیٹ ممبران کی تنخواہوں اور مراعات کے لیے 1 ارب 22 کروڑ، چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین، سینیٹ سیکرٹریٹ کے لیے 21 کروڑ 89 لاکھ روپے ، سینیٹ اپوزیشن لیڈر، سیکرٹریٹ کے لیے 10 کروڑ 48 لاکھ روپے ، سینیٹ قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کے لیے 1 ارب 58 کروڑ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔