سینیٹ کمیٹی میں فنانس بل کا جائزہ مکمل ،سفارشات سینیٹ کو ارسال

سینیٹ کمیٹی میں فنانس بل کا جائزہ مکمل ،سفارشات سینیٹ کو ارسال

کمیٹی نے ٹیکس اصلاحات، ڈیجیٹلائزیشن اور کاروباری سہولت سے متعلق تجاویز دیں

  اسلام آباد (سید قیصرشاہ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات نے فنانس بل 2026-27 اور مالی سال 2026-27 کے سالانہ بجٹ کا تفصیلی جائزہ مکمل کرتے ہوئے اپنی سفارشات سینیٹ کو ارسال کر دی ہیں کمیٹی نے ٹیکس اصلاحات ، کسٹمز کلیئرنس کے طریقہ کار میں بہتری، ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی، ڈیجیٹل ٹیکس انتظامیہ کے فروغ، ٹیکس نیٹ میں توسیع، معیشت کی دستاویز بندی، برآمد کنندگان کی معاونت، کاروباری سہولت، صنعتی ترقی اور ریگولیٹری نظام کی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق متعدد تجاویز کا جائزہ لے کر سفارشات مرتب کیں۔چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت کمیٹی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلسل پانچ اجلاس کئے اس دوران فنانس بل کی شق وار جانچ پڑتال کی۔ اس دوران کسٹمز ایکٹ 1969، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں مجوزہ ترامیم سمیت مالیاتی، تجارتی، صنعتی، محصولات اور معاشی اصلاحات سے متعلق مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں