سینٹ پیٹرزبرگ قانونی فورم ،پاکستان کے چیف جسٹس صاحبان شریک

سینٹ پیٹرزبرگ قانونی فورم ،پاکستان  کے چیف جسٹس صاحبان شریک

اسلام آباد(دنیانیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور وفاقی آئینی عدالتِ کے چیف جسٹس امین الدین خان نے 14ویں سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی قانونی فورم میں روسی فیڈریشن میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کے ہمراہ شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے انصاف، قانون کی حکمرانی اور عالمی قانونی تعاون سے متعلق امور پر بین الاقوامی ہم منصبوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا،پاکستان کے لیے یہ ایک قابلِ فخر لمحہ ہے کہ ملک کی اعلیٰ عدالتی قیادت اور سفارتی مشن نے 14ویں سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی قانونی فورم میں شرکت کی ہے ۔چیف جسٹس صاحبان کی شرکت عدالتی مکالمے کو مضبوط بنانے ، بین الاقوامی قانونی تعاون کے فروغ اور پاکستان و روس کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو مزید وسعت دینے کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کی عکاس ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں