بجلی اصلاحات سے نقصانات نمایاں کم ہوئے : اویس لغاری

بجلی اصلاحات سے نقصانات  نمایاں کم ہوئے : اویس لغاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل پر تیزی سے کام کر رہی ہے، جبکہ توانائی کے شعبے خصوصاً ٹرانسمیشن لائنز بچھانے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

پاکستان ترکیہ بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کے نظام میں اصلاحات کے باعث نقصانات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت ترسیلی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر بھی کام کر رہی ہے تاکہ بجلی کی فراہمی کو مزید شفاف، مؤثر اور جدید بنایا جا سکے ۔اویس لغاری نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں، خصوصاً ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں