امریکاچاہتا تو خامنہ ای کے جنازے میں ایرانی قیادت کو ختم کر سکتا تھا ،مگر ایسا نہیں کرینگے :ٹرمپ
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ٹرمپ نے کہاہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی درخواست کی ہے ،نیتن یاہو سے ملاقات آئندہ ہفتے متوقع ہے ،نیتن یاہو جانتے ہیں باس کون ہے۔
صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا توخامنہ ای کے جنازے میں ایرانی قیادت کو نشانہ بنا سکتا تھا،امریکا ایک ہی حملے میں سب کو ختم کر سکتا تھا مگر ایسا نہیں کریں گے ،حملہ اس لیے نہیں کیا کہ پھرمذاکرات کیلئے کوئی نہ بچتا، جوہری مذاکرات کا راستہ کھلا رکھنے کیلئے حملہ نہیں کیا۔امریکی صدر کا کہناتھا کہ ایران معاہدہ کرنے کیلئے بے تاب ہے ،ایران اور امریکا نے جوہری مذاکرات ایک ہفتے کیلئے مؤ خر کرنے پر اتفاق کیا، خامنہ ای کی تدفین کے بعد جوہری مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے ، وقفے کے دوران دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملہ نہیں کریں گے۔