بیٹے اذہان کیساتھ فٹبال کھیلتے شعیب ملک گول کیپر بن گئے
لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک پر فیفا کا بخار چڑھ گیا، دونوں کی فٹبال کھیلتے نئی ویڈیو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
ان دنوں شعیب ملک اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ دبئی میں موجود ہیں۔سابق کرکٹر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دونوں باپ اور بیٹے کو فٹبال کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ویڈیو میں شعیب ملک گول کیپر کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اذہان گول کرنے کی کوشش کرتے ہیں، 6 کوششوں میں اذہان 1 بار گیند کو گول میں پہنچانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کو اپنے بیٹے کو مزید گول کرنے کا موقع دینا چاہیے تھا، جبکہ دیگر نے اذہان کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں مستقبل کا ممکنہ فٹبالر قرار دیا ہے ۔کئی صارفین نے اذہان کے خوش اخلاق رویے کی تعریف کرتے ہوئے اس کا کریڈٹ ثانیہ مرزا کو دیا ہے ، جبکہ بعض افراد نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کے حوالے سے بھی تبصرے کیے ہیں۔