برطانیہ:سنڈی کے لباس میں دوڑ کر ریکارڈ بنانے کی کوشش

برطانیہ:سنڈی کے لباس میں دوڑ کر ریکارڈ بنانے کی کوشش

لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ کے رننگ کلب کے 10 اراکین نے ایک ہی سنڈی کے لباس میں ہاف میراتھن دوڑ مکمل کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے ۔

ٹٹبری رننگ کلب کے اراکین نے ڈربی میں منعقد ہونے والی راماتھون ہاف میراتھن میں تقریباً 60 فٹ لمبا سنڈی نما لباس پہن کر حصہ لیا۔ یہ لباس بچوں کی کھیلنے والی سرنگوں کے مختلف حصوں کو جوڑ کر تیار کیا گیا تھا۔کلب کے رکن کریگ روبسن کے مطابق ٹیم کو مقابلے سے قبل ایک ساتھ پریکٹس کرنے کا موقع نہیں ملا، جس کی وجہ سے اس چیلنج کو مکمل کرنا آسان نہیں تھا۔ ٹیم نے نصف میراتھن 2 گھنٹے ، 8 منٹ اور 51 سیکنڈ میں مکمل کی جس کے بعد انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں 10 افراد کے مشترکہ لباس میں تیز ترین ہاف میراتھن مکمل کرنے کے ریکارڈ کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں