دانہ سر بس حادثہ:بس کمپنی اور ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

دانہ سر بس حادثہ:بس کمپنی اور ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

سانحہ انتہائی افسوسناک ، حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک متعلقہ اداروں کو حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کی ہدایت کردی :شاہد رند

کوئٹہ (آئی این پی)وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے کہ دانہ سر کے مقام پر پیش آنے والے المناک مسافر بس حادثے کے سلسلے میں بس کمپنی اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، جبکہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے دانہ سر میں پیش آنے والے حادثے میں 40 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے ۔ ان کے بقول یہ ایک انتہائی افسوسناک سانحہ ہے اور حکومت بلوچستان متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔انہوں نے بتایا کہ متعلقہ اداروں کو حادثے کی وجوہات کا جامع اور شفاف تعین کرنے کی ہدایت کی  گئی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کئے جا سکیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں