کئی شہر ی لٹ گئے ،چورڈاکو لاکھوں روپے ،سامان لوٹ کرفرار

کئی شہر ی لٹ گئے ،چورڈاکو لاکھوں روپے ،سامان لوٹ کرفرار

مانگا منڈی ،گارڈن ٹاؤن ،مصری شاہ ،شفیق آباد ، ہڈیارہ اورشیراکوٹ میں ڈاکے کوٹ لکھپت ،گوالمنڈی میں بھی ڈکیتیاں ،ساندہ ،اچھرہ ، لوہاری میں چوریاں

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگرقیمتی سامان لوٹ لیا گیا ۔بتایاگیاہے کہ ڈاکو مانگامنڈی میں مقدس سے 3لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹاؤن میں ذوالفقار سے 3لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، مصری شاہ میں افضال سے 3لاکھ20 ہزار روپے اور موبائل فون،شفیق آباد میں امتیاز سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، گوالمنڈی میں خالد سے 2لاکھ 60ہزارروپے ،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان ،کوٹ لکھپت میں اسلم سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون ،شیرا کوٹ میں ناصر سے 8 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ ہڈیارہ میں نواز سے 5 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کرلے گئے ۔ چورلوہاری گیٹ سے صادق ،ساندہ سے وسیم اور اچھرہ سے کاشف کی موٹرسائیکلیں چوری کرکے رفو چکر ہوگئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں