نواب ٹائون:نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام، 3 ملزم گرفتار

 نواب ٹائون:نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام، 3 ملزم گرفتار

لاہور، کاہنہ(مانیٹرنگ ڈیسک، نمائندہ دنیا)لاہورکے علاقہ نواب ٹائون میں پولیس نے نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام بنادی۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نواب ٹاؤن میں پیش آیا جہاں نومولود کو دفنانے کی کوشش کی گئی تاہم پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام بناکر 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان ڈی آئی جی  آپریشنز نے بتایا کہ ملزم زمین میں گڑھا کھود کر نومولود کو دفنا رہے تھے ، گرفتار ملزموں میں ایک مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزموں نے مبینہ اسقاط حمل سے متعلق انکشافات کیے ہیں، واقعے کی تمام پہلوؤں پر شفاف اور میرٹ پر تفتیش جاری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں