سونی کا سٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551فلمیں ہٹانے کا اعلان

سونی کا سٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551فلمیں ہٹانے کا اعلان

لاہور(نیٹ نیوز)ٹیکنالوجی کمپنی سونی کے سٹریمنگ پلیٹ فارم سے صارفین کی خریدی ہوئی فلمیں ڈیلیٹ کرنے کے اعلان نے صارفین میں غصے کی لہر دوڑا دی۔

سونی کے اعلان کے مطابق یکم ستمبر سے پلے سٹیشن صارفین کی رسائی ان کی خریدی ہوئی 551 فلموں تک ختم ہو جائے گی۔ کمپنی کے مطابق برطانیہ میں پلے سٹیشن کے وہ صارفین جنہوں نے سٹوڈیو کینال کی فلمیں خرید رکھی ہیں، وہ لائسنسنگ معاہدوں کے خاتمے کے باعث انہیں مزید اسٹریم نہیں کر سکیں گے جبکہ یہ فلمیں ان کی ویڈیو لائبریری سے بھی ہٹا دی جائیں گی۔متاثرہ فلموں میں پیڈنگٹن سیریز، ٹرمینیٹر 2، اپوکلیپس ناؤ اور پینز لیبرنتھ سمیت متعدد معروف فلمیں شامل ہیں۔اس فیصلے کے بعد متعدد صارفین نے سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا اظہار کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں