کاکروچ کے لیے ڈائیونگ سُوٹ تیار کرلیاگیا
لاہور(نیوز)سنگاپور کے سائنس دانوں نے ایک منفرد ڈائیونگ سوٹ تیار کیا ہے جس کی مدد سے مڈغاسکر ہسنگ کاکروچ تین گھنٹے تک پانی کے اندر سانس لے کر حرکت کر سکتا ہے ۔
نان یانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے سکول آف مکینیکل اینڈ ایرو اسپیس انجینئرنگ کے پروفیسر ہیروتاکا ساتو اور ان کی ٹیم اس سے قبل ایسے کاکروچ تیار کر چکی ہے جنہیں ان کے حسی اعضا پر الیکٹروڈز نصب کرکے دور سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے تاکہ انہیں آفات سے متاثرہ علاقوں میں زندہ افراد کی تلاش جیسے کاموں کے لیے استعمال کیا جا سکے ۔تاہم، ان کاکروچز کی سب سے بڑی کمزوری پانی تھی کیونکہ وہ زیرِ آب زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہ سکتے تھے ۔ اسی مسئلے کو حل کرنے کے لیے محققین نے تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے ایک خصوصی ڈائیونگ سوٹ تیار کیا۔