گھر کی تزئین و آرائش ، ہزاروں انسانی باقیات دریافت
ریو ڈی جنیرو (نیٹ نیوز)برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں واقع تقریباً 150 برس پرانے ایک گھر کی مرمت کے دوران ہونے والی حیران کن دریافت نے ایک تاریک باب سے پردہ اٹھا دیا۔
یہ دریافت 1996 میں اس وقت ہوئی جب گھر کی مالکہ مرسڈیز بپٹسٹا گومز پریرا نے معمول کی تزئین و آرائش کے لیے فرش تڑوایا۔ مزدوروں کو اینٹوں کے نیچے انسانی ہڈیاں، دانت اور دیگر باقیات ملیں۔ ماہرین نے تصدیق کی کہ یہ مقام 18ویں اور 19ویں صدی میں استعمال ہونے والے تاریخی قبرستان کا حصہ تھا۔ 1769 سے 1830 کے درمیان اس قبرستان میں تقریباً 20 ہزار سے 40 ہزار افریقی نژاد غلام دفن کیے گئے تھے ۔ یہ وہ افراد تھے جو بحرِ اوقیانوس عبور کرنے کے دوران یا برازیل پہنچنے کے فوراً بعد جان کی بازی ہار گئے تھے ۔