رونالڈو نے والدین کو کھودینے والے بچے کی خواہش پوری کردی
لاہور(سپورٹس ڈیسک )عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انسان دوستی کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے وینزویلا میں زلزلے سے متاثرہ کم عمر بچے اندریس میلس کے لیے خوصوصی پیغام جاری کردیا۔
وینزویلا میں 24 جون کو آنے والے تباہ کن زلزلے میں متاثر ہونے والا اندریس میلس اس وقت اسپتال میں زیرِ علاج ہے ۔ سانحے کے باعث اس کی ایک ٹانگ کاٹنا پڑی، جبکہ وہ اپنے والدین سے بھی محروم ہو گیا۔مشکل حالات سے گزرنے والے اندریس نے اپنی ہمت برقرار رکھنے کے لیے کرسٹیانو رونالڈو کا ایک ٹریڈنگ کارڈ حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی، تاہم رونالڈو نے صرف کارڈ بھیجنے کے بجائے ذاتی طور پر بچے کے لیے ایک خصوصی پیغام بھیجا۔