پاکستان کو جدید وائٹ بال کرکٹ کو بہتر سمجھناہوگا :مائیک ہیسن
ٹیم درست سمت جارہی ، ملٹی سکلڈ کرکٹرز اور بہتر فیلڈنگ کی ضرورت : ہیڈ کوچ
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )پاکستان وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ پاکستان وائٹ بال ٹیم درست سمت میں جا رہی ہے ، ابھی بہت کام باقی ہے ، پاکستان کو جدید وائٹ بال کرکٹ کے تقاضوں کو بہتر سمجھنا ہوگا۔ سٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ کے پہلے مہمان کے طور پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ملٹی سکلڈ کرکٹرز اور بہتر فیلڈنگ کی ضرورت ہے ۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان نے اچھی پیش رفت کی ہے ، بڑے میچز میں بہتر فیصلے کرنا ہماری سب سے بڑی آزمائش ہے ۔ ورلڈ کپ میں صرف سیکھنے نہیں، ٹائٹل کے لیے چیلنج کرنے جائیں گے ، ورلڈ کپ جیتنے کے لیے مستقل مزاجی ضروری ہے ، ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل 20 سے زائد میچز کھیلنے کی امید ہے ۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے کر اور پرفارم نہ کرنے پر فوری باہر نہیں کرنا چاہیے ، سلیکشن پینل میں مضبوط بحث ہوتی ہے ، ہر بات پر اتفاق ضروری نہیں۔ میں ہمیشہ ملٹی سکلڈ کرکٹر کو ترجیح دوں گا،آل رانڈر کو کم از کم ایک بنیادی سکل میں مضبوط ہونا چاہیے ، جدید ٹی ٹونٹی میں آٹھ، نو نمبر تک بیٹنگ ضروری ہے پروفیشنل کرکٹر کے لیے فیلڈنگ اور بیٹنگ کی بنیادی صلاحیت لازمی ہے ، موجودہ فارم اہم ہے ، مگر ٹیم بیلنس بھی ضروری ہے ، کھلاڑیوں کو میدان میں خود فیصلے کرنا سیکھنا ہوگا۔