پاکستان،سعودیہ کا توانائی ، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان،سعودیہ کا توانائی ، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اورنگزیب اور اویس لغاری کی سعودی وزیر خزانہ سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پرگفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی شراکت داری اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ۔ ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع اور مختلف شعبوں میں پیش رفت کو مزید آگے  بڑھانے کے لیے قریبی رابطے اور باقاعدہ مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اقتصادی اور تجارتی شراکت داری میں مزید تبدیل کرنے کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں گے ۔ دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں باقاعدہ مشاورت اور تعاون کے فروغ کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں