پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق چیئرمین پرویز بٹ کا انتقال

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے  سابق چیئرمین پرویز بٹ کا انتقال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق چیئرمین پرویز بٹ 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔

 ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق سابق چیئرمین پرویز بٹ کے انتقال سے پاکستان ایک ممتاز سائنس دان، انجینئر اور قومی معمار سے محروم ہوگیا،وہ 2001 سے 2006 تک پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین رہے ، ان کی قیادت میں پاکستان کے ایٹمی سائنس و ٹیکنالوجی پروگرام کو نئی جہت ملی تھی، ان کا شمار پاکستان کے سٹریٹجک و ایٹمی پروگرام کے بانیوں میں ہوتا تھا، پرویز بٹ کی قومی، سائنسی اور ایٹمی میدان میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...