عمران کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں:احسن اقبال

عمران کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں:احسن اقبال

گھیراؤ جلاؤ کی سیاست ملک دشمنوں کو فائدہ پہنچانے والی بات ہے :وفاقی وزیر 27ستمبر کو 20لاکھ لوگ کسی کی نہ سنیں گے :شفیع جان،دنیا مہر بخاری کیساتھ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے جہاں تک عمران خان کی صحت کا سوال ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں، اس سے پہلے بھی حکومت نے میڈیکل بورڈ بنائے ، جس پر پی ٹی آئی کی قیادت نے اعتماد کا اظہار کیا،عمران خان کو جو بھی میڈیکل کی جو سہولیات چاہئے ہوتی ہیں وہ فراہم کی جاتی ہیں،پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا عمران خان کو بہترین ڈاکٹرز کی سہولت بھی دستیاب ہے ، اس لیے ان کی صحت کے حوالے سے کسی کو تشویش نہیں ہونی چاہیے ۔کسی کوشک نہیں کرنا چاہئے کہ حکومت خان کی صحت کے معاملے میں کوئی غفلت کرے گی، انہوں نے کہا پی ٹی آئی کو اپنی طرزسیاست پر غور کرنا چاہئے ،جہاں ہم ایک طرف دہشت گردی سے نمٹ رہے ہیں، ہمارے افسر اور جوان شہید ہورہے ہیں،وہیں یکا یک چندسیاسی جماعتوں میں سڑکوں پر آنے کی تیزی آگئی ہے ،اس وقت ملک کو احتجاج اور گھیراؤ جلاؤ کی سیاست کے بجائے معاشی استحکام کی ضرورت ہے ،گھیراؤ جلاؤ کی سیاست ملک کے دشمنوں کو فائدہ پہنچانے والی بات ہے۔

جو بھی جماعت اس وقت سڑکوں کو گرم کرنے کی کوشش کرے گی، وہ دشمن کے تخریبی ایجنڈے کو سپورٹ کرے گی،پاکستان کو اس وقت اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے ۔ ہم نے پہلے بھی ملاقاتیں کرائیں،پھر اڈیالہ سے یہی پیغام آتا ہے کہ ملک کا گھیرائو جلاؤ کرو،عمران خان سیاسی قیدی نہیں بلکہ سزایافتہ قیدی ہیں،میں جس سیل میں قید تھا عمران خان اسی سیل میں ہیں،عمران خان نے اسی سیل میں مجھے اور شاہد خاقان عباسی کو رکھا، اگر وہ سیل ظالمانہ ہے توعمران خان کوچاہئے مجھ سے اور شاہد خاقان عباسی سے معافی مانگیں،انہوں نے کہا پیپلزپارٹی حکومت کی اتحادی ہے اور کہیں نہیں جا رہی، پیپلزپارٹی حکومت کے ساتھ ہے اور رہے گی۔ خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا جب ہم 20لاکھ لوگوں کے ساتھ 27 ستمبر کو نکلیں گے توپھر کسی کی نہیں سنیں گے ،ابھی یہ سنجیدگی کا اظہار نہیں کررہے ،پھر ہم سنجیدہ نہیں ہونگے ،پشاور کے لوگ اسلام آباد جائیں گے ، باقی لوگ اپنے اپنے شہروں میں لانگ مارچ کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...